نریندر مودی ، مالداروں کیلئے فکرمند ، بھینسہ میں کانگریس جنرل سکریٹری سرینواس کرشنن کی پریس کانفرنس
بھینسہ /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا کانگریس جنرل سکریٹری و تلنگانہ انچارج مسٹر سرینواس کرشنن پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر کانگریس انتخابی مہم و کارکردگی کا جائزۃ لینے کیلئے بھینسہ شہر کا دورہ کرتے ہوئے ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران شہر کے ایس ایس کاٹن فیکٹری میں کہا کہ ملک کے پارلیمانی انتخابات کافی اہمیت کے حامل ہیں ۔ کیونکہ یکطرف ملک کے سیکولر اور سالمیت کی بقاء کیلئے جدوجہد کرنے والی کانگریس پارٹی اور دوسری طرف ملک میں نفرت اور مذہبی فرقہ پرستی کو فرؤغ دینے والی بی جے پی میں مقابلہ ہے ۔ اس لئے ملک کے تمام شعبہ جات ، تمام عمر کے افراد اور تمام طبقات کے افراد پارلیمانی انتخابات میں ملک کی ترقی اور پسماندگی کے خاتمہ کے علاوہ مذہبی فرقہ پرستی کے خاتمہ کیلئے کانگریس کو ووٹ دیں ۔ مسٹر سرینواس کرشنن نے مزید کہا کہ کانگریس روزہ اول سے ہی ملک کی ترقی ، نوجوانوں اور تعلیم یافتہ طبقہ کیلئے روزگار کسانوں کے ساتھ مکمل انصاف اور ملک کی ترقی و سالمیت کی برقراری کیلئے قربانیاں دیتے آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے مالدار افراد کی ترقی کیلئے فکر مند ہے اور ملک کی غریب عوام کو مہنگائی کے بوجھ کا تحفہ دیتے ہوئے ملک کو مذہبی نفرت کے ذریعہ فرقہ پرستی کو فروغ دینے والوں کے ساتھ ہیں ۔ کیونکہ 2014 کے انتخابات میں کئے گئے تمام وعدوں کو برفدان کے نظر کرتے ہوئے تعلیم یافتہ طبقہ اور تمام عوام کو دھوکہ دیا ہے جسے عوام آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرتے ہوئے بدلہ لے گی ۔ انہوں نے ٹی آر ایس کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ اپنے لڑکے اور لڑکی کے مستقبل کیلئے فکرمند ہے اور پیسے کی طاقت پر کانگریس سے کامیابی حاصل کرنے والے ایم ایل ایز کو خریدتے ہوئے شرمندگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔