راہول گاندھی آئندہ وزیراعظم ہوں گے : منی شنکر ایئر

کمباکونم (ٹاملناڈو) ۔ /3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی کو ترقی کی قیاس آرائیوں کے دوران سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر منی شنکر ایئر نے آج کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کانگریس کو کامیابی حاصل ہوگی اور راہول گاندھی وزیراعظم ہوں گے ۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کانگریس کے حق میں ہوں گے ۔ نائب صدر راہول گاندھی کی جانب سے نریندر مودی کو ’’سوٹ بوٹ کی سرکار‘‘ قرار دیئے جانے کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ مودی حکومت عوام کی دولت لوٹ رہی ہے ۔