نئی دہلی 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے مودی حکومت پر اچھے دن کے وعدے پورے کرنے کے بجائے نفرت، تشدد، جھوٹ اور ڈر سارے ملک میں پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عوام سے ملک کی خوشحالی کیلئے سمجھداری سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔ کانگریس صدر نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ روزگار کے دو کروڑ مواقع، ہر ایک کے کھاتے میں 15 لاکھ روپئے، اچھے دن کی آمد کے دھوکے اور گبر سنگھ ٹیکس (جی ایس ٹی) سے نجات حاصل کرنے اور ہندوستان کی روح کو بچانے کے لئے سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔