راہول ڈراویڈ جونیئر اولمپک اتھلیٹس کے مشیر ہوں گے

بنگلور ۔ 27 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق ہندوستانی کپتان راہول ڈراویڈ نے آج گو اسپورٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا، جس کا مقصد ہندوستانی جونیئر اولمپک اور پرا اولمپک اتھلیٹس کی ترقی اور انہیں صلاح و مشورہ دینا ہے۔ ڈراویڈ اس غیر منافع بخش تنظیم کے مشیروں کے بورڈ سے جڑیں گے اور ’’راہول ڈراویڈ اتھلیٹ مینٹر شپ پروگرام‘‘ بھی قائم کریں گے۔ اس مینٹرشپ میں ڈراویڈ اور ماہرین کی ٹیم ان اتھلیٹس کو ان کے کیریئر کے اہم مرحلہ میں منتخب کرے گی جن میں قابلیت ہوگی اور انہیں شخصی طور پر صلاح و مشوروں سے نوازیں گے۔ اس میں ان ایتھلیٹوں کو سائنسی حکمت عملی بھی فراہم کی جائے گی۔