شملہ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شملہ کے سہ روزہ دورے کے دوران کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے اپنا تفریحی وقت یہاں مشوربہ کے قریب دیودر کے درختوں کے درمیان واقع یتیم خانے کے بچوں کے ساتھ شطرنج کھیل کر گزارا۔ ہماچل پردیش میں کانگریس کے ریاستی صدر سوکھوندر سنگھ سوکھو نے راہول اور ان کی بہن پرینکا واڈرا کے سہہ روزہ نجی دورے کے ختم پر یہاں صحافیوں کو بتایا کہ اس سلسلے میں پارٹی کوئی خبر نہیں کی گئی تھی۔ راہول ، انسٹی ٹیوٹ فار چلڈرن وتھ اسپیشل ایبیلٹیز گئے اور یہاں اپنے بھانجے ریحان واڈرا ر اور اپنی بہن پرینکا کی موجودگی میں یتیم خانے کے دو بچوں کے ساتھ شطرنج کھیلا۔ راہول کے شطرنج کھیلنے میں منہمک، موبائل کے ویڈیو کلپ اسپیشل بچوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کیا اور یہ وائرل ہو گئے ۔