راہل گاندھی کے دورہ تلنگانہ کو کامیاب بنانے کی اپیل

سدی پیٹ /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی کے سینئیر لیڈر وی ہنمنتو راؤ سابق ایم ایل اے مٹ پلی کومو ریڈی راملو کی رہائش گاہ میں توقف کے دوران کانگریس پارٹی ورکرس سے خواہش کی ہے کہ اے آئی سی سی کے وائس پریسیڈنٹ جناب راہل گاندھی کا سفر اس ماہ 10، 11 مئی تلنگانہ کے اضلاع کے بشمول عادل آباد کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی مودی حکومت کسان دشمن پالیسی اختیار کر رہی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی بیرون ممالک کا سفر کرکے وہاں کے سرمایہ کاروں و صنعت کاروں کو ہندوستان کے مزید مشورہ دے رہیں کسی بھی قیمت پر کانگریس پارٹی غیروں کے ہاتھوں وطن کو لوٹ لینے نہیں دے گی اور مخالف کسان پالیسی حکومت کو سبق رکھائے گی ۔ اس موقع پر ٹی پی سی سی سکریٹری بولوکشن میناریٹی سیل وائس چیرمین خواجہ فخرالدین مقامی قائدین ، پی لمبادری ، آکولہ پروین ، عبدالحفیظ اڈوکیٹ ، چرنجیوی اور دیگر موجود تھے ۔