رانجی ٹرافی : کیرالا کی سروسیس کے خلاف 9 وکٹس سے کامیابی

کنور ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا نے رانجی ٹرافی گروپ سی کے ایک میچ میں آخری دن سروسیس کے خلاف نو وکٹس سے کامیابی حاصل کرلی ۔ جاریہ سیزن میں کیرالا کی یہ پہلی کامیابی رہی ہے ۔ سروسیس کی ٹیم دوسری اننگز میں 174 رنوں پر آوٹ ہوگئی تھی ۔ کیرالا کو جواب میں کامیابی کیلئے صرف دس رن بنانے تھے جو اس نے ایک وکٹ کھوکر بنالئے ۔

گوتم کرکٹ ٹرافی کیلئے مساٹر ابرار علی کا جونئیر ٹیم میں انتخاب
حیدرآباد ۔ یکم فبروری ( راست ) گوتم ماڈل اسکول کی جانب سے گوتم کرکٹ ٹرافی کا 3 فبروری سے آغاز ہو رہا ہے ۔ تمام برانچس حصہ لینگے جس کیلئے سینئر و جونئیر ٹیم کا انتخاب کیا گیا ۔ سنتوش نگر برانچ میں چھٹی جماعت کے طالب علم ماسٹر ابرار علی کو جونئیر ٹیم کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ وہ سینئر کوچ مومن پٹیل کے شاگرد ہیں۔