بنگلورو۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپینس کرناٹک نے بڑودہ کے خلاف گزشتہ کھیل میں اپنے ناقص مظاہرہ کو فراموش کرتے ہوئے کل جمعرات کو اے گروپ رانجی ٹرافی کے میچ میں اوسط مظاہرہ کرنے والی ٹیم اترپردیش کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنی برتری بحال کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ مساویانہ طور پر طاقتور بڑودہ کی ٹیم رواں سال میزبانوں کی پیش قدمی میں حائل ہوسکتی ہے لیکن کرناٹک 6 میچوں میں 4 کامیابیوں کے ذریعہ حاصل ہونے والے 29 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ اترپردیش صرف دو پوائنٹس کے ساتھ اس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔