رانجی میچ میں سوراشٹرا کیخلاف دہلی کی کامیابی

نئی دہلی 10 ڈسمبر (پی ٹی آئی) رانجی ٹروفی کرکٹ ٹورنمنٹ کے آج یہاں کھیلے گئے افتتاحی گروپ لیگ میچ میں دہلی نے اگرچہ سواراشٹرا کو 9 وکٹ سے شکست دے دی لیکن اُس کے اوپنر انمکٹ چند کسی وکٹ کے نقصان کے بغیر 16 رنز حاصل کرنے کے مقررہ نشانہ کی تکمیل میں ناکام ہوجانے کے سبب اُن کی ٹیم مستحقہ 6 پوائنٹس حاصل کرنے سے محروم ہوگئی اور اُس کو صرف 5 پوائنٹس پر اکتفا کرنا پڑا۔ تاہم انمکٹ چند جو بہتر کھیل کا مظاہرہ کررہے تھے ، ابھیشک بھٹ کی ایک گیند پر غلط لائن اپنائی جس کے نتیجہ میں وہ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان گوتم گمبھیر یہ منظر صرف بے بسی کی حالت میں دیکھتے رہ گئے۔