منچریال ۔ /29 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع منچریال کے سی سی نسپور پولیس اسٹیشن کے دائرے میں ٹاسک فورس پولیس رام گنڈم پولیس کمشنریٹ نے غیرقانونی طور پر آٹو ٹرالی میں منتقل کئے جارہے ساگوانی چوبینہ کو ضبط کرلیا ۔ آٹو ٹرالی میں غیرقانونی طور پر ساگوانی چوبینہ منتقل کئے جانے کی اطلاع پر پولیس کمشنر رام گنڈم مسٹر ستیہ نارائینا نے سی آئی ٹاسک فورس رام گنڈم مسٹر ساگر اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ مذکورہ آٹو ٹرالی میں منتقل کئے جارہے ساگوانی چوبینہ کو جو سگاملیاپلی سے سری رامپور لے جائی جارہی تھی ضبط کرلیا اور لکڑی، آٹو ، آٹو ڈرائیور سدانندم اور لکشمی نارائینا کو حراست میں لیتے ہوئے سی سی ایس آئی مسٹر پرمود ریڈی کے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی موجودگی میں حوالے کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ لکڑی کی مالیت 50 ہزار بتائی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں کیس درج کرلیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔