مدور۔ 8 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیریال منڈل میں برسرخدمت منڈل آفیسر ستیہ سری کی علالت کے باعث طویل رخصت حاصل کرلینے کے تناظر میں آج ضلع کلکٹر سدی پیٹ ڈی کرشنا بھاسکر نے وی رام پرساد کو چیریال وکمراویلی منڈلس کا نیا منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسر مقرر کیا نیز اس ضمن میں تحریری احکامات جاری کئے۔ توقع ہے کہ وی رام پرساد 9 مئی کو اپنے نئے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیں گے۔