الہ آباد : رام مندر معاملے میں بی جے پی کی طرف سے حالیہ بیان بازی پر سماج وادی پارٹی نے اپنے سخت رد عمل کااظہار کیا ہے ۔سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کہا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہونے کی وجہ سے رام مندر کے لئے نہ قانون بنایا جاسکتا ہے او رنہ اس کیلئے کسی طرح کا کوئی آرڈیننس لاجاسکتا ہے ۔ اس کی معلومات ہونے کے باوجود بی جے پی صرف انتخابی فائدہ کیلئے رام مندر مسئلہ کو اٹھارہی ہے۔
الہ آبا د میں ایک پروگرام میں شرکت کیلئے پہنچے ایس پی لیڈر نے کہا کہ چوں کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ لہذا سبھی کو عدالت کے فیصلہ کا انتظار کرناچاہئے ۔ او رعدالت عظمیٰ سے جو بھی فیصلہ آئے اس کا احترام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے بی جے پی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان رام کو دھوکہ دینے اور صرف انتخابی نظریہ سے مندر مسئلہ کو زندہ ررکھے ہوئے ہیں ۔ مسٹر یادو نے کہا کہ بی جے پی نے بھگوان رام کو ووٹ بنک بنا کر رکھ دیا ہے ۔
او رہر الیکشن سے پہلے مندر کا راگ الاپ کر رام کے نام پر ووٹ لے لیتی ہے او راس کے بعد انہیں بھول جاتی ہیں ۔