رام مادھو اپنے الزامات ثابت کریں یا پھر معافی مانگیں :عمر عبداللہ

سرینگر ، 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو سے کہا ہے کہ وہ ‘پاکستان کے اشاروں پر حکومت تشکیل دینے ‘ کے اپنے الزامات ثابت کرے یا پھر معافی مانگیں ۔ عمر عبداللہ نے جمعرات کو یہاں نیوز کانفرنس کے دوران رام مادھو سے کہا کہ انہوں نے ریاست میں اپنی پسند کی ایک حکومت کا خواب دیکھا تھا جو پورا نہیں ہوا۔

مراٹھا اور دھنگر کوٹہ اسمبلی میں پیش کرنے اپوزیشن کا مطالبہ
ممبئی ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کی اسمبلی میں آج حکومت سے مراٹھا طبقہ اور دھنگر طبقہ کیلئے مجوزہ تحفظات کو ایوان اسمبلی میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کردیا جس کی وجہ سے اسمبلی کا اجلاس آج دن بھر کیلئے ملتوی کردیا گیا کیونکہ وزراء نے اس مسئلہ پر برعکس موقف اختیار کیا تھا۔