مظفر نگر یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام )فسادات کے ملزم بی جے پی امیدوار مظفر نگر کے سنجیو بالیاں اور بجنور کے بھارتیندو سنگھ کی انتخابی مہم میں یوگا گرو رام دیو شامل ہیں۔ دونوں امیدواروں کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں رام دیو نے کہا کہ بی جے پی نے کرپشن سے پاک ترقی یافتہ ملک کا اور بیرون ملک سوئز بینکوں میں جمع ہندوستانیوں کے کالے دھن کو واپس لانے کا تیقن دیا ہے ۔ بالیاں اور سنگھ مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات کے سلسلہ میں گرفتار کئے گئے تھے اور فی الحال ضمانت پر رہا ہیں۔ بی جے پی نے ایک اور ملزم حکم سنگھ کو کائیرانہ لوک سبھا نشست کیلئے بھی امیدوار مقرر کیا ہے۔ان کے خلاف بھی دو مقدمے زیر التواء ہیں۔