گوداوری کھنی ۔/22مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یہ بات مشہور ہے کہ جنوبی ہندوستان میں سب سے زیادہ گرمی راما گنڈم میں ہوتی ہے۔ یہاں پر کوئلہ کی کانیں اوپن کاسٹ اور 4بڑی اہم صنعتیں ہیں اور راما گنڈم کے اطراف دونوں جانب بہت سے پہاڑ ہیں اس لئے یہاں پر شدید گرمی ہوتی ہے۔ راما گنڈم و گوداوری کھنی میں چند دن سے گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ عوام گھر میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ دوپہر کے وقت سڑکیں سنسان دکھائی دے رہی ہیں ، عوام ٹھنڈے مشروبات پینے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ ایر کولرس کے کاروبار میں میں اضافہ ہوا ہے۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے ٹانکیوں کا پانی بھی گرم ہورہا ہے اور نلوں سے گرم پانی آرہا ہے۔ عوام گرمی کی وجہ سے پریشان ہورہے ہیں۔ آج کا درجہ حرارت 46 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔رات کے وقت میں بھی گرم ہوائیں چل رہی ہیں۔