راماگنڈم میں – B تھرمل پاور اسٹیشن کی توسیع کیلئے یم پی کو یادداشت

گوداورکھنی ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر راما گنڈم میں دو تھرمل پاور اسٹیشن تھے ۔
– A تھرمل پاور اسٹیشن 56 میگاواٹ کا جو نظام کے دور میں قائم کیا گیا تھا وہ 1982 ء میں ٹیکنیک کی خرابی کی وجہ سے بند ہوگیا تھا اس کو 1999 ء میں اے پی ریاستی حکومت نے گراکر زمین دوز کردی تھی اور BPL پاور پراجکٹ کے حوالے کیا تھا ۔ – B تھرمل پاور اسٹیشن 625 میگاواٹ کا 1972 ء میں اے پی حکومت نے قائم کیا تھا اب یہ ریاست تلنگانہ کیلئے کافی نہیں ہے اس کی توسیع کیلئے تھرمل اسٹیشن کے بازو کافی کھلی اراضی پڑی ہوئی ہے اور یہ اراضی TS Genco کی ہی ہے اس کھلی اراضی میں 2×270 میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس قائم کئے جاسکتے ہیں ۔ 540 میگاواٹ برقی پیداوار کو اضافہ کرنے کیلئے – B تھرمل پاور اسٹیشن کی توسیع کرنا ضروری ہے تاکہ تلنگانہ میں برقی کی کمی کو دور کیا جاسکے ۔ اس مطالبہ کی ایک یادداشت تھرمل اسٹیشن کے ملازمین اور عہدیداروں نے پیدا پلی یم پی بی سمن کے حوالے کیا اور ٹی آر ایس حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ – B تھرمل اسٹیشن کی توسیع کرنے کیلئے منظوری دی جائے ۔ اس موقع پر ملازمین سرینواس ، اسماعیل ، راجو ، نیر احمد ، گروی کمار اور دیگر موجود تھے ۔