راماگنڈم میں پلس پولیو پروگرام کا انعقاد

گوداوری کھنی ۔ 24 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راماگنڈم بلدی حدود کے 50 ڈیویژنوں میں پلس پولیو کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا جملہ 145 مراکز قائم کئے گئے تھے اور 560 والینٹرس ان مراکز میں کام کئے جملہ 30,480 بچوں میں سے 27,161 بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی گئی اس طرح 89 فیصد پلس پولیو کامیاب رہا ۔ راماگنڈم بلدیہ کارپوریشن آفس میں میئر بلدیہ کے لکشمی نارائنا نے ایک بچہ کو پولیو کے قطرے پلا کر افتتاح کیا اور کہا کہ 0-5 سال کے عمر کے بچوں کو پولیو پلانے کیلئے والدین کو ترغیب دی اور ملک کو اس خطرناک مرض سے دور رکھنے اور سماج کو اس سے پاک رکھنے کی ترغیب دی ۔ محکمہ ہیلت کی جانب سے 23 جنوری کو بھی گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی گئی ۔