رام، ہنومان پر سیاست پسند نہیں آئی: چیراگ

پٹنہ۔14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایل جے پی لیڈر چیراگ پاسوان نے کہا ہے کہ پانچ ریاستوں میں انتخابی نتائج مودی لہر ماند پڑجانے کا اشارہ نہیں لیکن لوگ این ڈی اے سے ترقی کے خواہشمند ہیں اور وہ رام مندر کے تعلق سے مباحث کو مرکزی موضوع بنانے پر مایوس ہورہے ہیں۔ چیراگ نے گزشتہ روز میڈیا کو بتایا کہ بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے چیف منسٹرس شیوراج سنگھ چواہان اور رمن سنگھ طویل عرصہ سے برسر اقتدار تھے لیکن انہوں نے سخت مقابلہ کیا۔