رافیل معاملت : مودی کی خاموشی مشکوک : شیوسینا کا بیان

ممبئی 15 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) رافیل معاملہ پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی پر سوال کرتے ہوئے شیوسینا نے آج کہا کہ خاموشی کے نتیجہ میںعوام میں شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیںاور کہا جا رہا ہے کہ اس میں کچھ غلط ضرور ہوا ہے ۔ شیوسینا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ لوگ اب یہ یقین کرنے لگیں گے کہ جس طرح مہاراشٹرا میں کوئی آبپاشی اسکام نہیں ہوا اسی طرح وزارت دفاع میں کوئی رافیل اسکام بھی نہیں ہوا ہے۔ پارٹی نے دعوی کیا کہ اپوزیشن نے یہ شبہات ظاہر کئے ہیں کہ اس معاملت میں کچھ نہ کچھ غلط ضرور ہوا ہے۔