غذائی اجناس ضبط ، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /27 جنوری (سیاست نیوز) غیر قانونی طور پر راشن کے اشیاء کی بلیک مارکٹنگ میں ملوث ایک راشن شاپ ڈیلر کو کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 52 سالہ نرسنگ ساکن منگل ہاٹ جو 1999 ء سے راشن شاپ چلاتا ہے اور وہ چاول ، دال ، گیہوں اور دیگر راشن کے اشیاء کی بلیک مارکٹنگ کے ذریعہ بھاری منافع حاصل کررہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہر ماہ نرسنگ 50 کنٹل راشن کے چاول کی بلیک مارکٹنگ کیا کرتا تھا اور وہ گنج شام اگروال نامی تاجر کو مذکورہ اشیاء فروخت کیا کرتا تھا ۔ پولیس نے نرسنگ کے قبضے سے 604 تھیلے برآمد کرلئے اور اسے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔