حیدرآباد ۔ /26 فبروری (سیاست نیوز) غیر قانونی طور پر راشن کے اشیاء کی کالا بازاری میں ملوث تین افراد بشمول راشن شاپ ڈیلر کو کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں راشن کے چاول اور دیگر اشیاء ضبط کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاسک فورس اور محکمہ سیول سپلائیز کے ویجیلنس کی ٹیموں نے پرانا پل ضیاء گوڑہ سے تعلق رکھنے والے پی وینش عرف وکی ، تالاب کٹہ بھوانی نگر کے محمد عامر ، شاد نگر چیتن پلی کے متوطن این سرینواس راؤ اور پرانا پل چارمینار کے راشن شاپ ڈیلر آر چندر شیکھر کو حراست میں لے لیا گیا اور ان کے قبضے سے 100 کنٹل راشن کے چاول ، 2 کنٹل گہیوں اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ چندر شیکھر 7 روپئے فی کیلو راشن کے چاول حاصل کرکے اسے 15 روپئے فی کیلو پولٹری فارم اور دیگر کرانہ شاپ کو فروخت کررہا تھا ۔