یلاریڈی ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راشن کارڈ رد ہوا کہہ کر صارفین کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں کاماریڈی ڈیویژن سیول سپلائی عہدیدار سدرشن نے تیقن دیا ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے دھرما ریڈی علاقہ سے تعلق رکھنے والا درگیا کا راشن کارڈ رد کردیا گیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے خودکشی کر لینے کی مقامی تحصیلدار اور نرسمہاراؤ سے درگیا کی خودکشی کے بارے میں دریافت کیا ۔ بعدازاں انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ درگیا کا راشن کارڈ مکمل طریقہ سے منسوخ نہیں کیا گیا ہے ۔ درگیا نے راشن کارڈ ، آدھار کارڈ زیراکس داخل نہ کرنے پر عارضی طور پر منسوخ کیا گیا ہے ۔ جبکہ ستمبر ماہ میں درگیا کو 10 کیلو چاول دیئے گئے ۔ ڈیویژن بھر میں ستمبر ماہ میں 13193 راشن کارڈ س عارضی طور پر منسوخ کئے گئے ۔ راشن نہ ملنے افراد 15 اکٹوبر تک راشن کارڈ ، آدھار کارڈ زیراکس کے ساتھ درخواست داخل کریں ۔ جس کسی کو بھی راشن روک دیا گیا ہے وہ خاندان اپنا راشن کارڈ زیراکس ، آدھار کارڈ زیراکس مقامی تحصیل آفس پر داخل کرتے ہوئے راشن بحال کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر سیول سپلائی عملہ میں تنوجہ بھی موجود تھے ۔