یلاریڈی /9 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کے راشن ڈیلروں کو سرکار ملازمین کا درجہ دینے ریاستی راشن ڈیلروں کے سنگم آرگناگئزنگ سکریٹری مسٹر کیشو راؤ نے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے یلاریڈی پر منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہہا کہ ریاستی حکومت کے تمام اسکیماتعوام کو لیجانے میں راشن ڈیلرس ہمیشہ سامنے رہا کرتے ہیں اور کئی عرصہ دراز سے ڈیلرس صرف کمیشن پر منصر کرتے آرہے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے ڈیمانڈ کیا کہ انہیں فوری ملازم سرکار کا درجہ دینے کا اعلان کرے ۔ 30 سال سے ڈیلر ہیں مگر کوئی آج تک انصاف نہ ہوسکا ۔ ڈیلروں پر تشکیل دی گئی شانتی کمار رپورٹر فوری رد کرنے کا مطالبہ کیا۔ 10 فروری کو تحصیل آفسوں کے روبرو 16 کو آر ڈی او دفاتروں کے روبرو اور 24 کو ضلع کلکٹر کے گھیراؤ یکم مارچ کو چلو حیدرآباد ، 17 مارچ کو چلو دہلی پروگرام کے ذریعہ حکومتوں کو احتجاج سے واقف کروایا جائے گا ۔ تمام پروگرام میں راشن ڈیلرس کثرت سے شرکت کرنے کو کہا۔ اس موقع پر منڈل ڈیلر سنگم رکن سریندر کرشنا مورتی اور دوسرے موجود تھے ۔