نئی دہلی۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کے دفتر نے تین مرکزی وزراء بشمول مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے پرائیویٹ سیکریٹریز کے تقررات کو ملتوی کردیا۔ خبر رساں ادارہ کے بموجب یہ فیصلہ محکمہ پرسونل کے ایک مراسلہ کے پیش نظر کیا گیا ہے جس نے وزراء کے شخصی اسٹاف کے تقررات بشمول پرائیویٹ سیکریٹریز اور خصوصی فرائض کے عہدیداروں کے تقررات کا اعلان کیا گیا تھا، حالانکہ ایسے تقررات کی کابینی کمیٹی کی جانب سے منظوری ضروری ہے۔ تمام وزارتوں اور محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ طریقہ کار کی سختی سے پابندی کی جائے اور شخصی اسٹاف کا تقرر کمیٹی کی منظوری کے بغیر نہ کیا جائے۔