راجے اور مودی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام : چدمبرم

جئے پور ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج کہا کہ مرکز اور راجستھان میں بی جے پی حکومتوں نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کرپایا ہے اور اب یہ تبدیلی کا وقت ہے ۔ چدمبرم کے مطابق پانچ سال قبل گذشتہ اسمبلی انتخابات میں جب ریاست کے عوام نے ووٹ دیا تھا تو وہ اس وقت نریندر مودی اور ان کے دلکش نعروں اور پرکشش وعدوں کے سحر میں تھے ۔ وسندھرا راجے کے اقتدار پر آنے کو مودی کی لہر سے منسوب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئیر قائد نے کہا کہ نہ وزیراعظم نریندر مودی اور نہ ہی چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے ۔۔