راجیہ سبھا کو پیر سے چہارشنبہ تعطیل

نئی دہلی۔19 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرسمس تہوار کے سلسلے میں 24اور 26دسمبر کوراجیہ سبھا میں تعطیل رہے گی جبکہ منگل 25دسمبر کی پہلے سے ہی سرکاری طورپرچھٹی ہوتی ہے ۔ چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے بدھ کو ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر کہا کہ شمال مشرق اور کیرالہ کے ارکان پارلیمنٹ نے کرسمس منانے کے لئے 24اور 26دسمبر کو بھی چھٹی کا اعلان کرنے کی اپیل کی تھی۔کرسمس کے موقع پر 25دسمبرکی چھٹی کا اعلان پہلے سے ہی کیاجاچکا ہے ۔ ارکان پارلیمنٹ نے مسٹر نائیڈو کے اس اعلان کا استقبال میز بجا کر کیا۔