نئی دہلی ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایوان بالا میں آدھے سے زیادہ ارکان کی تائید کی توقع کرتے ہوئے برسراقتدار این ڈی اے کے ہریونش ایسا معلوم ہوتا ہیکہ اپوزیشن کے بی کے ہری پرساد پر نائب صدرنشین راجیہ سبھا کے انتخابات میں سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں۔ اس عہدہ کیلئے رائے دہی کل مقرر ہے۔ جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ ہریونش امکان ہیکہ ایوان بالا کے 126 ارکان کی تائید حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ یہ 244 ارکان پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں ایک مؤثر تعداد ہے۔ بی جے پی کے ذرائع نے کہا کہ ان کے انتخابی حریف کانگریسی رکن پارلیمنٹ ہری پرساد امکان ہیکہ 111 ووٹ حاصل کرسکیں گے ۔