حیدرآباد۔2مئی ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی پی ایل ٹورنمنٹ کے مقابلے جو کہ میزبان سن رائیزرس حیدرآباد اور چنائی سوپر کنگس کے درمیا کھیلا گیا ‘ اس سے قبل ایک میڈیا سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا جس کو میڈیا سنٹر اسپورٹس کے معروف صحافی آنجہانی ٹی این پلے میڈیا سنٹر سے موسوم کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے آج اسٹیڈیم میں ٹی این پلے میڈیا سنٹر کا افتتاح عمل میں لایا ۔