راجہ پکسے کو مدعو کرنے پر نظرثانی کریں، حلیف پارٹیوں کا زور

نئی دہلی /23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کی جانب سے صدر سری لنکا مہندرا راجہ پکسے کو حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے دعوت دیئے جانے پر بی جے پی کی حلیف پارٹیاں شدید ناراض ہیں۔ ایم ڈی ایم کے اور پی ایم کے کے علاوہ ڈی ایم کے نے بھی راجہ پکسے کو دعوت دینے کے فیصلہ پر نظرثانی کرنے کے لئے زور دیا ہے۔ ایم ڈی ایم کے سربراہ وائیکو نے مودی سے علحدہ طورپر ملاقات کی اور بی جے پی صدر راجناتھ سنگھ سے بھی بات چیت کی ہے۔ اس ملاقات کے بعد وائیکو نے کہا کہ راجہ پکسے تاملوں کے قصاب ہیں، مودی کو انھیں دعوت دینے کے فیصلہ پر دوبارہ غور کرنا چاہئے۔