راجکمار راؤ اور کنگنا کی فلم ’’منٹل ہے کیا‘‘ پوسٹر کی ریلیز

راجکمار راؤ اور کنگنا رناوت کی فلم مینٹل ہے کہ اس وقت زیادہ خبروں میں ہے اور فلم کا ایک نیا پوسٹر آیاہے جو کہ کافی چونکانے والا ہے۔ اتنا تو سبھی کو پتہ ہے کہ فلم کے نام کے مطابق ہی دونوں کافی پاگل پن کرتے ہوئے نظر آنے والے ہیں لیکن اس پوسٹر میں تو پاگل پن کی انتہا ہی کردی ہے۔ دراصل اس پوسٹر میں دونوں کو ایک ریزر بلیڈ زبان پر رکھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دونوں خوب بڑا ہنگامہ کرنے والے ہیں۔ منٹل ہے کیا کی کہانی لندن اور ممبئی کے پس منظر پر ہوگی لیکن فلم کا پلاٹ کیا ہے۔ فی الحال کسی کو نہیں معلوم۔ فلم میں اپنے کردار پر بات کرتے ہوئے کنگنا نے بتایا کہ ان کا کردار ایسا ہے جسے لے کر شائقین کو بتانا مشکل رہے گا کہ واقعی اس کے ساتھ کچھ ہوا ہے یا محض اس کا شک ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے۔ فلم کا ڈائرکشن پر کاش کوئلا مودی کررہے ہیں۔ فلم کو ایکتا کپور پر وڈیوس کررہی ہیں۔ فلم 21 جون 2019 کو ریلیز ہو رہی ہے۔