راجندر علاقہ میں خاتون کے گلے سے چین چھیننے کا واقعہ

حیدرآباد 24 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجندر نگر علاقہ میں پیش آئے رہزنی کے واقعہ میں خاتون کے گلے سے طلائی چین کا سرقہ کرلیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس راجندر نگر مسٹر کے اشوک چکرورتی نے کہاکہ 55 سالہ انوسویا ساکن ھدیٰ کالونی راجندر نگر آج صبح چہل قدمی کررہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اُنکے گلے سے تین تولے وزنی طلائی چین اُڑا کر فرار ہوگئے۔ انوسویا نے مدد کیلئے چیخ و پکار کی۔ اِسی دوران پولیس راجندر نگر کی ایک ٹیم وہاں پہونچ کر متاثرہ خاتون کا بیان قلمبند کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کا تجزیہ شروع کردیا۔ پولیس راجندر نگر نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔