نظام آباد:25؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیو )تلنگانہ باسکٹ بال اسوسی ایشن کے ریاستی صدر کی حیثیت سے شہر نظام آباد کے سینئر ایڈوکیٹ راجندرریڈی کاانتخاب عمل میں لایاگیا ۔سکریٹری رگھو نندن ریڈی نے بتایاکہ کل سکندرآباد وائی ایس سی منعقدہ تلنگانہ باسکٹ بال اسوسی ایشن کے اجلاس میں راجندر ریڈی کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔ گذشتہ 20 سال سے راجندرریڈی ضلع باسکٹ بال صدر کی حیثیت سے خدمت انجام دیتے ہوئے باسکٹ بال کھلاڑیوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور ریاستی و قومی سطح پر کھیلنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور آئندہ بھی تلنگانہ کے تمام کھلاڑیون کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کیلئے تیار کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ راجندرریڈی کو تلنگانہ باسکٹ بال کا صدر منتخب کئے جانے پر نظام آباد باسکٹ بال کے کھلاڑیوں نے مسرت کا اظہارکرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔