لکھنو 11نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ اور لکھنو کے رکن پارلیمنٹ نے راجناتھ سنگھ نے ضلع لکھنو کے دیہات ’’بیٹی‘‘ کو پردھان منتری آدرش گرام یوجنا کے تحت گو لے لیا ۔ بی جے پی کی شاخ اتر پردیش کے معتمد ویریندر تیواری نے کہا کہ حالانکہ دیہات بیٹی لکھنو پارلیمانی حلقہ کا حصہ نہیں ہے لیکن یہ موہن لعل گنج پارلیمانی حلقہ میں شامل ہیں۔