نئی دہلی۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نئی دہلی کی اکبر روڈ پر ایک وسیع و عریض نئے بنگلے میں منتقل ہوگئے ہیں ۔ ان کے پڑوسیوں میں اسپیکر لوک سبھا سمترامہاجن بھی شامل ہیں ۔ وزارت داخلہ کا حساس قلمدان سنبھالنے کے بعد راجناتھ سنگھ 17اکبر روڈ منتقل ہوگئے ۔ یہ دہلی کے پاش علاقہ میں واقع ہے ۔ وہ ہندو تقویم کے مطابق اسٹمی کے دن جو ایک مبارک دن سمجھا جاتا ہے اپنے نئے بنگلے میں منتقل ہوئے قبل ازیں وہ 38 اشوکا روڈ کے بنگلے میں مقیم تھے ۔ سابق مرکزی وزیر چرنجیوی نے جنوری میں یہ بنگلہ خالی کیا ہے۔