راجناتھ سنگھ سے بیل گیٹس سے کی ملاقات

نئی دہلی:مائیکروسافٹ کے بانی اور بل اینڈ مالینڈاگیٹس کوچیرمن نے آج وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور اس دوران سنٹرل گورنمنٹ سے زراعی شعبہ جات میں کسانوں کو عصری بنانے کی پہل میں مدد طلب کی۔

گیٹس فاونڈیشن کی جانب سے ہندوستان میں چلائی جارہی ویلفیر اسکیمات پر رائے دیتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے ’’ اننیا ‘‘ اسکیم جس میں بچوں اور حاملہ خواتین کی نگہداشت کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اترپردیش اور بہار میں کامیابی کے بعد اب چھتیس گڑ‘ جھارکھنڈ اور اڈیسہ میں جہاں پر بڑی تعداد میں قبائیلی بستی ہیں میں نافذ کرنے کی بات کہی۔

سرکاری بیان کے مطابق کسانوں کوعصری بنانے کے متعلق حکومت کی پہل کے لئے گیٹس کو ہوم منسٹر نے مدعو کیا ہے۔راجناتھ سنگھ نے گیٹس فاونڈیشن کی ’’ اہوانا ‘‘ اسکیم کی بھی ستائش کی جس کے ذریعہ ہندوستان بھر میں ایچ ائی وی کے اثر کو کم کرنے کی سعی کامیابی کیساتھ انجام دی جارہی ہے۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ ہوم منسٹر نے جے اے ایم( جن دھن اکاونٹ‘ ادھار نمبر‘ اور موبائیل گورننس) پلیٹ فارم اور امید ہے کہ گیٹس کی فاونڈیشن اس کو مزید عصری بنانے میں حکومت کی پہل میں مدد گار ثابت ہونگے