راجستھان رائلز آئی پی ایل 2015ء کیلئے پسندیدہ

چینائی ٹیم کا دوسرا نمبر ۔ حالیہ ’’ نمبز پلس آف دی نیشن‘‘ سروے کا انکشاف
نئی دہلی ، 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل) 2015ء کے فاتح راجستھان رائلز ہوں گے، یہ انکشاف ایک سروے کا نتیجہ ہے، جو موبائل مسیجنگ پلیٹ فارم ’Nimbuzz‘ نے منعقد کرایا ہے۔ اس نئی کال ٹیلیکام گروپ کمپنی کی جانکاری ملک بھر سے زائد از 23,500 شرکاء کے جوابات پر مبنی ہے۔ راجستھان ٹیم کی حالیہ کارکردگی نے اُس کے حق میں رائے کو بہتر بناتے ہوئے سب سے زیادہ 37% تک پہنچا دیا ہے۔ چینائی سوپر کنگس (سی ایس کے) بدستور دوسری زیادہ پسندیدہ ٹیم (31%) ہے۔ یہ بھی ایک دلچسپ انکشاف ہے کہ پول سے ظاہر ہوا کہ زائد از 47% لوگوں کا ماننا ہے کہ ویراٹ کوہلی آئی پی ایل 2015ء کے سب سے زیادہ اسٹائلش پلیئر ہیں، حالانکہ ’آرنج کیاپ‘ کے معاملے میں کوہلی کو صرف 3% ووٹ ملے ہیں۔