راجستھان ‘ بی جے پی کو پسماندہ طبقات کی صرف 21 نشستیں

جئے پور 14 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان میں ب جے پی کو ایس سی ایس ٹی طبقات کیلئے محفوظ 59 نشستوں میں صرف 21 پر کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ 2013 میں اس کو 50 نشستیں حاصل ہوئی تھیں۔ درج فہرست طباقت کی محفوظ نشستوں میں اس بات بی جے پی کو صرف 12 نشستیں ملی ہیں جبکہ گذشتہ انتخابات میں اس نے 32 نشستیں حاصل کی تھیں۔ اس کے علاوہ درج فہرست قبائل کیلئے محفوظ نشستوں میں بی جے پی کو صرف 9 پر کامیابی ملی ہے جبکہ گذشتہ انتخابات میں اسے یہاں 18 نشستیں حاصل ہوئی تھیں۔ الور ‘ بھرت پور ‘ دواسہ ‘ دھول پور ‘ کرولی ‘ سوائے مادھو پور اور ٹونگ اضلاع میں اس بار پارٹی کو ایس سی /ایس ٹی طبقات کی محفوظ نشستوں میں ایک بھی حلقہ سے کامیابی نہیں ملی ہے ۔