جئے پور 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج ایک اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ راجستھان میں آئندہ ماہ منعقد شدنی بلدی انتخابات میں پارٹی کے 40 فیصد امیدواروں کی عمریں 40 سال سے کم ہوں گی۔ صدر پی سی سی سچن پائلٹ نے کہاکہ ریاست کے 46 شہروں میں آئندہ ماہ منعقد شدنی بلدی مجالس انتخابات میں کانگریس کے 40 فیصد امیدوار ایسے ہوں گے جن کی عمریں 40 سال یا اُس سے کم ہوں گی۔ اُنھوں نے کہاکہ اس کے علاوہ پارٹی ایسے امیدواروں کو ٹکٹ دے گی جو صاف ستھری شبیہہ کے حامل ہوں۔
یاد رہے کہ مبصرین نے ریاست کے سیاسی حالات کا تجزیہ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ پیش کی تھی جس کے بعد سچن پائلٹ نے یہ فیصلہ کیا۔