رات کا کھانا کیسا ہو ؟

رات کا کھانا کیسا ہو ‘ یہ ایک اہم سوال ہے ۔ جو ہر خاتون خانہ کے ذہن میں گردش کرتا رہتا ہے ۔ ہر خاتون کو ڈائٹ پلان سے کما حقہ واقف رہنا چاہئے۔ رات کا کھانا ایسا رہنا چاہئے جو ہضم ہو۔
اگر آپ وزن کم کرنے کیلئے رات کا کھانا جلد کھانے کی خواہاں ہیں تو آپ ایسا بھی کرسکتی ہیں مگر نصف شب کے بعد آپ کو بھوک ستا سکتی ہے اس کے بعد آپ کو کچھ نہ کچھ کھانا ہی پڑے گا ۔ پھر جلد کھانا کھانا چاہتے ہیں تو مقدار خوراک میں اضافہ کرلیں تاکہ نصف شب کے بعد بھوک ستانے نہ لگے ۔ رات کا کھانا کھانے کیلئے عشاء کے بعد بہتر وقت رہے گا ۔  رات کا کھانا ایسا ہونا چاہئے جس میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو ۔ مٹن ‘ چکن اور سبزیوں کا سوپ بہتر رہے گا ۔ ہلکی پھلکی غذائیں ‘ سبزیاں پکائیں ۔ دال کو بھی دسترخوان پر رکھیں ۔ اگر پروٹین اور صحت بخش چکنائی کی زائد مقدار کھانے میں شامل کرنا چاہتی ہیں تو چکن اور مچھلی بہترین ڈش ہوگی ۔