حیدرآباد۔ 22 نومبر (سیاست نیوز) قانون کی خلاف ورزی کرنے اور رات دیر گئے تک پب چلانے پر ویسٹ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوبلی ہلز کے پاش علاقہ میں ایک پب پر دھاوا کیا جہاں سے کئی نوجوان فرار ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ صبح کی اولین ساعتوں تک ’’اِسٹون واٹرس کچن لانج پب‘‘ چلایا جارہا تھا جس میں پولیس نے ایک اطلاع ملنے پر اچانک دھاوا کیا اور پب کے پروپرائٹر دھیرج کو گرفتار کرلیا۔ اس دھاوے کے دوران کئی نوجوان لڑکے لڑکیاں جو شراب نوشی کررہے تھے، پولیس کو دیکھ کر وہاں سے راہ فرار اختیار کرلی۔