رابعہ ایشین گیمز میں میڈل کیلئے پرعزم

راولپنڈی۔28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی نوجوان ایتھلیٹ رابعہ عاشق ایشین گیمز میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے سخت محنت جاری ہے۔میڈل حاصل کرنے کی سرتوڑ کوشش کریں گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اولمپکس گیمز، ورلڈ انڈور، ایشین انڈور کے علاوہ کئی ایونٹس میں شرکت کر چکی ہوں اور اب میرا نشانہ ایشین گیمز ہے جس کیلئے سخت محنت کر رہی ہوں۔ ایشین گیمز میں800 میٹر دوڑ میں حصہ لونگی۔ ایشین گیمز میں میڈل جیتنا میرا مقصد ہے اور اس کیلئے سخت محنت کر رہی ہوں۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز رواں سال اگست میں انڈونیشیا میں ہوں گے۔