رائے شماری کے موثر انتظامات کرنے کی ہدایت

نظام آباد:8؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)16؍ مئی کو منعقدہ رائے شماری کے انتظامات کا ضلع کلکٹر و ضلع الیکشن آفیسر مسٹر پی ایس پردیو منا نے اپنے چیمبر میں 16؍ مئی کی رائے شماری کے انتظامات کی ضلع کلکٹر مسٹر پردیو منا نے جائزہ لیا اور اس موقع پر عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے جنگی خطوط پر انتظامات کو تکمیل کرنے کی ہدایت دی۔16؍ مئی کے روز پارلیمنٹ اور اسمبلی انتخابات کی رائے شماری مقرر ہے اس سلسلہ میں ضلع کلکٹر نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ رائے شماری کے انتظامات کو تکمیل کریں رائے شماری کے دوران کسی قسم کی شکایت کا موقع فراہم نہ کرے اور عہدیدار صبح 7 بجے کائونٹنگ ہال پہنچ جائیں اور ملازمین کیلئے پانی اور طعام کے انتظامات کرنے کی آرڈی او نظام آباد یادی ریڈی اور اسسٹنٹ کمشنر محکمہ لیبر شیام سندر کو ہدایت دی اور کائونٹنگ ہال میں کمپیوٹر، فیاکس مشین کو تنصیب کرنے کی ریٹرننگ آفیسروں کو ہدایت دیتے ہوئے ہر مرحلہ کی رائے شماری کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دینے کیلئے انتظامات کریں اس اجلاس میں سب کلکٹر بودھن ہری نارائن، ڈی آر او راج شیکھر ، ریٹرننگ آفیسر و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ بعدازاں ضلع کلکٹر اور ایس پی نے سی ایم سی کالج کا بھی معائنہ کیا اور اسٹرانگ روم کے حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی نے اسٹرانگ روم کے علاقہ میں بغیر اجازت کسی کو بھی آنے نہ دینے کیلئے ہدایت دی۔