رائے دہندوں کی زیادہ تعداد سے تبدیلی کی عوامی خواہش ظاہر: جیٹلی

امرتسر 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہاکہ تیسرے مرحلہ کی رائے دہی میں کثیر تعداد میں رائے دہی سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔ اِس سے این ڈی اے کو مرکز میں حکومت تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ زیادہ رائے دہی کا فیصد کانگریس کے لئے ایک بُری خبر ہے۔