حیدرآباد ۔ /16 نومبر (سیاست نیوز) رائے درگم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں چار نامعلوم افراد نے کھلونے فروش کا قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ ایم سرینواس عرف محمد شیخ توفیق ساکن رادھا نگر رائے درگم جس کا تعلق مہاراشٹرا سے ہے شہر میں کھلونے فروخت کرتا تھا ۔ /13 نومبر کی شب سرینواس رادھا نگر کے قریب واقع ایک سیندھی کمپاؤنڈ میں شراب نوشی کیلئے پہونچا تھا کہ چار نامعلوم افراد نے اس پر اچانک حملہ کردیا ۔ سرینواس کے دوست وینکٹ نے اس منظر کو دیکھ کر پولیس رائے درگم کو آگاہ کیا حملہ آور وہاں سے فرار ہوچکے ہیں ۔ زخمی کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس رائے درگم نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔