رائنا کی ایک شاندار اننگز :دھونی

کارڈف۔28اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی اپنی تعریف ٹیم کے ساتھی کھلاڑی سریش رائنا پر برساتے ہوئے کہا کہ ان کی شاندار سنچری کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے ونڈے سیریز کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے پانچ مقابلوں کی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 1-0کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ رائنا جنہوں نے 75گیندوں میں 100رنز اسکور کئے جس کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 304/6 رنز اسکور کئے اور انگلینڈ کو 133رنز سے شکست دی ۔ دھونی کے بموجب رائنا کی سنچری نے مقابلے کا کلیدی فرق پیدا کیا ‘ کیونکہ 30ویں اوورس کے اختتام تک ٹیم کا اسکور قابل ذکر نہیں تھا اور اس موقع پر رائنا کا وکٹ پر رہنا ضروری تھا ۔

انگلش ٹیم پر جرمانہ
کارڈف ۔28اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے خلاف شکست ہی نہیں بلکہ انگلش ٹیم کے مسائل میں اضافہ مقررہ وقت میں بولنگ مکمل نہ کرنے پر عائد ہونے والا جرمانہ بھی ہے ۔ کارڈف میں ہندوستان کے خلاف کھیلے گئے پہلے مقابلہ میں انگلش ٹیم پر مقررہ وقت میں بولنگ مکمل نہ کرنے پر10فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ٹیم کے کپتان الیسٹرکُک پر مقابلہ کی فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔