رائل چیلنجرس بنگلور کی راجستھان رائلس پر 71 رنز سے کامیابی

پونے ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رائل چیلنجرس بنگلور نے راجستھان رائلس کو آئی پی ایل ایلیمنیٹر میں آج 71 رنز سے شکست دے دی۔ راجستھان رائلس نے 19 اوورس میں 109 رنز بنائے جبکہ رائل چیلنجرس بنگلور نے 20 اوورس میں 4 وکٹس کھوکر 180 رنز بنائے۔ رائل چیلنجرس بنگلور کے اے بی ڈی ولیرس کو 38 گیندوں میں 66 رنز بشمول 4 چوکے اور 4 چھکے مارنے پر میان آف دی میاچ قرار دیا گیا۔ اب رائل چیلنجرس بنگلور چینائی سوپر کنگس کے خلاف سیکنڈ کوالیفائر آئی پی ایل میچ رانچی میں کھیلے گی۔