میڈرڈ24 جنوری(سیاست ڈاٹ کام)ہسپانوی فٹ بال کلب رئیل میڈرڈمسلسل دسویں سال دنیا کا امیرترین کلب قرار پایاہے۔فٹ بال منی لیگ کے سالا نہ شمارے کے مطابق ریال میڈرڈ 60کروڑ39لاکھ ڈالرس مالیت کے ساتھ مسلسل دسویں سال امیر ترین کلب نامزدہواہے۔ انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ ناقص سیزن کے باوجود60کروڈ دو لاکھ اور30ہزارڈالرس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجودہے اورجرمن کلب بائرن میونخ 56کروڑ6 لاکھ80ہزار ڈالرس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔