ذہنی معذور شخص بیوی سے ملنے پولیس کی گاڑی لے کر چل پڑا

حیدرآباد 10 جون ( پی ٹی آئی ) ایک شخص نے مبینہ طور پر پولیس کی گاڑی چرائی اور وہ اپنی شریک حیات سے ملاقات کیلئے چل پڑا تاہم اسے بعد میں پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں گرفتار کرلیا گیا ۔ اس شخص نے سوریہ پیٹ میں پولیس کی گاڑی حاصل کرلی تھی ۔ یہ واقعہ کل پیش آیا جب ٹی لنگاراجو نامی شخص نے پولیس ڈرائیو کی توجہ ہٹا کر خود گاڑی ڈرائیو کرتا ہوا نکل گیا ۔ کہا گیا ہے کہ یہ شخص ذہنی معذور ہے ۔ اضلاع میں پولیس کو چوکس کردیا گیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی کا کھمم میں پتہ چلایا گیا ۔ بعد ازاں لنگا راجو وجئے واڑہ روانہ ہوگیا تاکہ اپنی بیوی سے مل سکے ۔ اس گاڑی کو کرشنا ضلع میں ایک چیک پوسٹ پر روکا گیا ۔ بعد ازاں پتہ چلا کہ یہ شخص اپنی بیوی سے ملنے اس گاڑی میں روانہ ہوا تھا ۔ وہ کھمم ضلع کے جگن ناتھ پورم گاوں میں مقیم تھی ۔ گاڑی میں اس شخص کے چار دوست بھی سوار تھے اور سب کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔