حیدرآباد یکم جون ( سیاست نیوز) ایل بی نگر کے علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ذہنی دباو کا شکار طالب علم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ سریکانت ریڈی جو گائتری پالی ٹیکنک کالج نارکٹ پلی کا طالبعلم تھا تنگ دستی کے سبب وہ ذہنی دباو کا شکار ہوگیا تھا جس کے سبب اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
جھلس جانے والی خاتون فوت
حیدرآباد یکم جون ( سیاست نیوز) پکوان کے دوران اتفاقی طور پر جھلس جانے والی خاتون آج اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے بموجب 23 سالہ سلمہ زوجہ محمد جہانگیر ساکن غوث نگر بنڈلہ گوڑہ 13 مئی کو پکوان کے دوران جھلس گئی تھی اور اسے دواخانہ عثمانیہ شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ آج فوت ہوگئی ۔