ذہنی تناؤ کا شکار شخص کی خودکشی

حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) چلکل گوڑہ علاقہ میں والدین سے محروم دلبرداشتہ ہوکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 37 سالہ کے سنتوش جو بودھانگر میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے مزدور کے والدین نہیں تھے اور وہ اپنے والدین کی کمی سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔